سٹی42: سابق وزیر دفاع اور این اے 71 میں امیدوار خواجہ آصف نے کہاہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو اس پر ناز ہے کہ میں نواز شریف کا وفادار سپاہی ہوں۔
سیالکوٹ میں بہت بڑے جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے این اے سے مسلم لیگ نون کے امیدوار سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہ میرے لئے یہ بہت بڑا اثاثہ ہے کہ مجھے آپ کی رفاقت ہر وقت میسر رہی۔ آزمائش کا وقت آیا یا حکومت کا وقت آیا، حکمرانی کا وقت آیا یا حزبِ اختلاف کا، جو بھی وقت رہا میں ایک سپاہی کی طرح آپ کا رفیق رہا۔
میری زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ میاں واز شریف آپکی رفاقت ہے جو ہر وقت میسر رہی چاہے آزمائش کا وقت آیا یا اقتدار کا وقت آیا یا حزب اختلاف کا وقت آیا مجھے اور میرے خاندان کو اس پر ناز ہے کہ میں آپکا وفادار رہا، خواجہ آصف pic.twitter.com/g3CwV4mZe8
— Raza Butt ️ (@SocialDigitally) January 28, 2024
خواجہ محمد آصف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قائد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا سیالکوٹ آنے پر شکر گزار ہوں، آپ دونوں بھائیوں نے میرے شہر آ کر عزت افزائی کی ہے، آج سے 34 سال پہلے جب آپ پہلی دفعہ وزیراعظم بنے تب آپ میرا ہاتھ پکڑ کر سیاست میں لائے تھے، الحمد للہ وفا کا سفر جاری و ساری ہے، انشاءاللہ مرنے تک جاری رہے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جناب قائد میں نے اپنی آدھی زندگی آپ کی رفاقت میں گزاری ہے، آپ کے نام پر میرے شہر کے لوگوں نے 6 دفعہ مجھے ایم این اے بنایا ہے، انشاءاللہ اب ساتویں دفعہ ایم این اے بنائیں گے، میں اور میرا خاندان آپ کا ورکر ہونے پر فخر کرتے ہیں۔