انوکھے لاڈلے کی مرضی سے فیصلے نہیں ہوں گے، قمر زمان کائرہ

29 Jan, 2023 | 11:21 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ انوکھے لاڈلے کی مرضی سے فیصلے نہیں ہوں گے، عمران خان مفروضوں پر اپنی مقبولیت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گجرات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ فواد چودھری کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی کردار نہیں،فواد چودھری نے الیکشن کمیشن ممبران اور انکے خاندانوں کو باقاعدہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،فواد چودھری ایسے لوگوں میں سے ہے جو زبان سے مارتے ہیں ، گولی کے دوچار چھرے لگنے پر عمران خان چار ماہ سے پلاسٹر لگائے بیٹھا ہے۔

 مشیر امور کشمیر نے کہاکہ ادارہ نیوٹرل ہو رہا ہے تو ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیے ،ادارہ نیوٹرل نہ ہوتا تو پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکتے، عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات کا عدلیہ سوموٹو لے، عمران خان ملک میں فاشسٹ نظام لانا چاہتا تھا۔

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مانتا ہوں ہم مہنگائی کم کرنے آئے لیکن اس میں ناکام رہے،آج مہنگائی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، قمر زمان کائرہ نے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے بندے بھی میری مرضی کے فیصلے بھی میری مرضی کے ہوں، عمران خان اپنے منہ سے بولے ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں ، عمران خان کو پاکستان کے لوگوں نے ووٹ دیئے ہم کیا ہندوستان سے ووٹ لے کر آئے ۔

ان کاکہناتھا کہ فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا ڈال کر لے جانے کی مذمت کرتا ہوں ،ان کاکہناتھا کہ اب فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے یہ قابل قبول نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ و قیادت پر واضح کردیا کہ عوام سے بہت کچھ لے لیا اب ان میں مزید کچھ دینے کی سکت نہیں ، مشورہ ہے کہ اب ملک کے امرا سے پیسے لیکر عام آدمی کے لیے سہولیات پیدا کی جائیں ،ان کاکہناتھاکہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرتے تو ملک چھ ماہ پہلے ڈیفالٹ کر جاتا۔

مزیدخبریں