ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کتنے حلقوں میں حصہ لے گی؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

Shah Mahmood Qureshi press conference in Lahore
کیپشن: Shah Mahmood Qureshi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات کے 33 حلقوں میں حصہ لے گی، امید کرتے ہیں 16 مارچ کو بھی قوم واضح جواب دے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسدعمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ان تمام 33 حلقوں سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے جہاں الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، کور کمیٹی اجلاس میں 90 دن میں الیکشن کے انعقاد جبکہ فواد چودھری کیساتھ روا رکھے گئے سلوک کیخلاف قرار داد منظور کی گئی۔

  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں ہے، صدرمملکت نے پل کا کردار ادا کیا، صدرمملکت کی خواہش تھی کہ ہمیں آئین پرعملدرآمد کیلئےراستہ نکالنا چاہیے،عوام کو مسائل سے ہر صورت باہر نکالیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer