بھارتی فوج کو ایک بار پھر عالمی سبکی کا سامنا، درجنوں سپاہی اپنے ہی ملک میں یرغمال

29 Jan, 2023 | 08:37 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: بھارتی فوج کی بٹالین آسام رائفلز کے 31جوانوں کو ناگالینڈ کے باغیوں نے حراست میں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے ،  31 بھارتی فوجیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔ناگا لینڈ کے فریڈم فائٹرز  تھیونگا لینگ میووا نامی تنظیم نے   بھارتی فوج کے سپاہیوں  کو اسلحے سمیت یرغمال بنایا اور اس کے بعد ترلے منتیں کرتے سپاہیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی اپنے اسلحے سمیت زمین پر بیٹھیں ہیں تاہم ہندوستانی فوج کے افسران نے رہائی کے لیے فریڈم فائٹرز کی منت سماجت کی جس پر  باغی تنظیم نے فوجیوں کو رہا کر دیا ۔

مزیدخبریں