بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر روس روانہ  

29 Jan, 2023 | 07:30 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوگئے۔

  بلاول بھٹو دورے کے دوران روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے،وزیر خارجہ  اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقات شیڈول ہے۔

 اہم ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ پاک روس تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے۔

مزیدخبریں