پیٹرولیم مصنوعات مہنگی  ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

29 Jan, 2023 | 06:54 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا،پبلک ٹرانسپورٹرز نے 500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کاکرایہ 2 ہزار200 سے 2 ہزار450 روپے کر دیا گیا،لاہور سے پشاور کا کرایہ 2500 سے 3 ہزار روپے کردیاگیا،لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 980 سے ایک ہزار130 روپے ہو گیا۔

 لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1050 سے 1200 روپے کردیاگیا،لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 100 روپے اضافے سے 900 روپے ہو گیا،لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 2200 سے 2400 روپے کر دیا گیا،لاہور سے ملتان کا کرایہ 1990 سے 2090 روپے کر دیاگیا۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے تونسہ کا کرایہ 2100 سے 2400 روپے کر دیاگیا،لاہور سے کراچی کا کرایہ 6700 روپے سے 7100 روپے ہو گیا،لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ 6500 سے 7000 روپے ہو گیا،لاہور سے مری کا کرایہ 2450 سے 2700 روپے ہو گیا۔

مزیدخبریں