ویب ڈیسک: ملازمین کےکام کے دورانیہ کے حوالے سے شکایتیں کرنے پر ان کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ملازمین نے کام کے دورانیہ کے حوالے سے شکایتیں کیں جس کے بعد سعودی وزارت افرادی قوت نے بیان جاری کرتے ہوئےخبردار کر دیا کہ ملازمین سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جا سکتا اور ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ ہونا چاہیے، اس حوالے سےوزارت افرادی قوت نے وضاحت کی کہ بغیر وقفے کے مسلسل 5 گھنٹے تک کام کرانا مناسب نہیں۔ پانچ گھنٹے کے دوران ایک گھنٹا وقفہ ہونا چاہیے۔
وزارت افرادی قوت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور ماہ رمضان میں روزہ داروں کو 2 گھنٹے کی چھوٹ دینی چاہیے۔اس کے علاوہ اوور ٹائم کے حوالے سے سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا کہ یہ یومیہ 2 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے یعنی اوور ٹائم ملا کر ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 144 گھنٹے سے زیادہ کام نہ لیا جائے۔