خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

29 Jan, 2023 | 03:54 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: شادی میں شرکت کے لئے جانے والا خاندان راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے گجیانی کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک فیملی شادی کی خوشیاں منانے اپنے عزیزو اقارب کی طرف جارہی تھی۔ تیز رفتاری کی وجہ سے کار درخت سے ٹکرا گئی۔

 ذرائع کے مطابق کار میں موجود 4 خواتین اور 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ریسکیو  ٹیم نے حادثے کا شکار  ہوئی زخمی خاتون کو  کار سے نکال کر  اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں 28 گجیانی کے قریب پیش آیا۔

مزیدخبریں