ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاستی وزیر پر قاتلانہ حملہ، سینے میں دو گولیاں لگیں

 ریاستی وزیر پر قاتلانہ حملہ، سینے میں دو گولیاں لگیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت میں ریاستی وزیر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ اڑیسہ کے وزیر صحت پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے وزیر صحت نابا کشور داس پر براج راج نگر شہر میں فائرنگ کی گئی۔

نابا کشور داس ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے اترے تو اے ایس آئی گوپال داس نے ان پر فائرنگ کر دی۔ملزم فائرنگ کرتے ہی فرار ہو گیا۔ کشور داس کے سینے میں دو گولیاں لگیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

https://www.humnews.pk/wp-content/uploads/2023/01/naba-kishor-das.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں چلایں۔ وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer