اداکارہ زینب نے اسامہ کیساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

29 Jan, 2023 | 11:54 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ زینب شبیر نے ساتھی اداکار   اسامہ خان کے ساتھ افیئر اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

  زینب شبیر نے اُسامہ خان کے ساتھ افیئر اور شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان افواہوں کی ابتدا سے متعلق بتایا۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران اسامہ خان نے میرے منگیتر کا رول نبھایا اور منگنی کی رسم ریکارڈ کرتے ہوئے میں نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ زینب نے کہا کہ بس پھر کیا تھا، اس تصویر کو دیکھتے ہی مبارکباد اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا، ہم نے کلیئر کرنے کی بہت کوشش کی کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور یہ محض ایک ڈرامے کی ریکارڈنگ تھی۔

دوران گفتگو اداکارہ نے کہا کہ طوفان تھما ہی تھا کہ ایک مارننگ شو میں میزبان نے مجھے پھر سے مبارکباد دے ڈالی جس کے بعد لوگ آج تک ہماری شادی کے انتظار میں بیٹھے ہیں

مزیدخبریں