ویب ڈیسک: لاہور ایئر پورٹ پر ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 2 ہزار میٹر ہو گئی جبکہ دھند کےباعث کچھ پروازیں منسوخ ہوئیں اور کچھ تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 860 مقررہ وقت سے 2 گھنٹے 10 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 759 مقررہ وقت سے 1 گھنٹہ 44 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
دوسری جانب کراچی سے لاہورکی پرواز پی اے 402، پی اے 406، پی پی اے 401 اور پی اے 405 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئیں۔