مسافر کوچ حادثے کا شکار، 12 افراد جاں بحق

29 Jan, 2023 | 09:05 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم ازکم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران  12 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ بیلہ میں چنیکی اسٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ حادثے کی جگہ سے 12 لاشیں نکال لی گئی ہیں، 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے۔

مزیدخبریں