لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

29 Jan, 2023 | 08:35 AM

(علی ساہی) لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، آئی جی پنجاب عثمان انور نے سی ٹی او،ایس ایس پی انوسٹی گیشز سمیت لاہور کے تمام ڈویژنل ایس پیز تبدیل کردیئے۔

آئی جی پنجاب نے 23 افسران کے تقرروتبادلے کرتے ہوئے ایس ایس پی مستنصر فیروز کو سی ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا اور اسد ملہی کو سی ٹی او لاہور سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، انوش مسعود چوہدری کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات، وقار عظیم کو ایس پی آپریشنز صدر ڈویژن لاہور، حسنین حیدر کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ حسن بھٹی کو ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ اور ساجد حسین کھوکھر کو ایس پی اینٹی رائٹ سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

محمد سرفراز ورک کو ایس پی آپریشنز سول لائنز، اویس شفیق کو ایس پی آپریشنز کینٹ، محمد عثمان ٹیپو کو ایس پی آپریشنز کینٹ ڈویژن، رضا تنویر کو ایس پی انویسٹی گیشن سٹی، عمارہ شیرازی کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن، احمد زنیر چیمہ کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز، زین عاصم ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

اخلاق اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ، آفتاب احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن، زوہیب نصراللہ رانجھا کو ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم اسی طرح عقیلہ نیاز نقوی کو ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن، عبدالحنان ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن، ارتضیٰ عمیر کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر سے سی پی او رپورٹ کرنے، عاطف حیات کو ایس پی اے وی ایل ایس سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

رانا زاہد حسین کو ڈی ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سکواڈ، رانا زاہد حسین کو ایس پی اے وی ایل ایس کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا، حمزہ امان اللہ کو ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن لاہور تعینات کردیا گیا۔

 

 

مزیدخبریں