وزیر اعلیٰ کی ہدایت، کلمہ چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

29 Jan, 2023 | 12:34 AM

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ منصوبہ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق منصوبہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو دوران تعمیر مشکلات سے بچانے کے لئے بہتر ٹریفک پلان مرتب کیا جا رہا ہے ، شہریوں نے پروجیکٹ انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ ٹریفک کی روانی معمول پر ا سکے، منصوبے کے تحت کلمہ چوک انڈرپاس سے مزید 2 بیرلز نکالی جائیں گی، ایک بیرل سی بی ڈی پنجاب تک رسائی دے گی اور دوسری بیرل علی زیب روڈ تک سگنل فری رسائی فراہم کرے گی.

مزیدخبریں