گارڈن ٹاؤن؛ خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار

29 Jan, 2022 | 09:42 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی۔
 پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کے گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کیا جارہا ہے ، پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ہوئے ثناء نامی ملزمہ سمیت بلال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضے سے ایک کلو 500 گرام منشیات برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مخصوص اوقات میں نہر کے اطراف میں منشیات فروخت کرتے تھے،ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں