(ویب ڈیسک)ایک دو نہیں بلکہ آٹھ بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ تھائی نوجوان اونگ ڈیم کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے.
تفصیلات کےمطابق تھائی لینڈ کے ٹیٹو آرٹسٹ اونگ دام سوروت نے آٹھ بیویوں سے ملاقات کی تفصیل بھی بتادی۔کہاپہلی بیوی سے دوست کی شادی جبکہ دوسری سے بازارمیں ملا۔تیسری بیوی سےہسپتال،چوتھی،پانچویں اورچھٹی بیویوں سےملاقات انسٹاگرام،فیس بک اورٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی۔
ساتویں بیوی مندرمیں اور آٹھویں بیوی سےملاقات اس وقت ہوئی جب چار بیویوں کےساتھ چھٹیاں گزارنے گیا۔اونگ نے مزید کہا کہ لوگ آٹھ بیویوں کی وجہ سے اسےامیرسمجھتے ہیں لیکن اس کی ہر بیوی اپنا خرچ خود اٹھاتی ہے۔تھائی نوجوان اونگ ڈیم نے بتایا کہ پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔اونگ کی 8 بیویوں نے اسے مہربان اورخیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔