کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں بھی کراچی کنگز کو شکست

29 Jan, 2022 | 10:30 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 7 کے چوتھے میچ میں  کراچی کنگز کےخلاف کوئٹہ گلیٖڈی ایٹرز  نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  کراچی کنگز نے 17.3 اوورزمیں 113 رنز بناسکی جواب میں کوئٹہ گلیٖڈی ایٹرز  نے ہدف آسانی سے حاصل کرلیا.

پاکستان سپرلیگ کے 7 ویں ایڈیشن کا میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہیں، کوئٹہ گلیٖڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین ہونے والا میچ گلیٖڈی ایٹرز  نے جیت لیا۔پی ایس ایل 7 کے چوتھے  میچ میں کوئٹہ نے کراچی کے خلاف ٹاس جیت کت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  کراچی کنگز نے 17.3 اوورزمیں 113 رنز بناسکی جواب میں کوئٹہ گلیٖڈی ایٹرز  نے ہدف آسانی سے حاصل کرلیا.

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم 32 اور عماد وسیم26 سکور بنا کر نمایاں رہے،کوئٹہ گلیٖڈی ایٹرز  کے نسیم شاہ نے 3.3 اوورز میں 25 رنز کے دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کوئٹہ گلیٖڈی ایٹرز  کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز احسن علی اور سیمڈ نے کیا، 34 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد سیمڈ کو محمد عمران نے آؤٹ کیا،ٹام نےشاندار کیچ پکڑا۔کپتان سرفرازاحمد اور احسن علی کی عمدہ بیٹنگ نے کوئٹہ گلیٖڈی ایٹرز  کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے بھی کراچی کنگز کو  شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزیدخبریں