لاہور کی سیشن کورٹ میں وکلا پر دھاوا ؛ لڑائی کی ویڈیو وائرل

29 Jan, 2022 | 05:34 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان الیاس)لاہور کی سیشن کورٹ میں مشتعل افراد نے وکلا پر دھاوا بول دیا۔ لڑائی جھگڑے میں چار افراد زخمی جبکہ مار کٹائی کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔
 لاہور کی سیشن کورٹ کا احاطہ جہاں پر قتل کیس میں پیشی پر آئے مشتعل سائلین نے وکلا پر حملہ کردیا ۔مشتعل افراد وکلا کے چیمبرز میں گھسے تو عام سائلین کلرکس سب پر کھل کر ہاتھ صاف کیے اور چلتے بنے۔وکلانے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔

زخمی ہونے والے افراد نے بتایا کہ ہمیں بے گناہ بے میہنہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔مرکزی گیٹس پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے ہلہ بولنے والے معتدد افراد کو بھاگتے ہوئے گرفتار کرلیا اور تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا۔

مزیدخبریں