(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیاں سیاسی سفارشات پر ہونے کا امکان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 51 سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کے لئے دوبارہ نظر ثانی شیڈول شدہ اشہتار جاری کردیا،متعلقہ آسامیوں پر درخواستیں جمع کروانے امیدوار پریشان ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی سامنے آگئی،سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بھی مبینہ کرپشن کا امکان ہوا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بھی میرٹ کے خلاف بھرتیوں کا عمل نہ روک سکا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے درجہ چہارم کی 50 سے زائد آسامیوں کا غلط اشہتار جاری کردیا۔
ذرائع کےمطابق مذکورہ آسامیاں سیاسی کوٹہ کے تحت پر کی جانی ہیں۔ سیاسی سفارشات پر ایجوکیشن اتھارٹی نے آسامیوں کا ایک بار پھر نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔
نئے اشہتار میں درجہ چہارم کی 51 سکولوں میں آسامیاں تبدیل کی گئی۔ ایجوکیشن اتھارٹی کی مطابق درجہ چہارم کی تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی کسی بھی امیدوار کو بغیر تحقیق نہیں رکھا جائے گا۔