پانی میں شہر بسانے کا وقت آ گیا

29 Jan, 2022 | 05:09 PM

Malik Sultan Awan

 ویب ڈیسک: دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ تیار کر لیا گیا .

’’ونڈر آف دی سیز‘‘ کی تعمیر تین سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی، امریکی کمپنی رائل کیریبیئن نے ایک ہزار 188 فٹ لمبے بحری جہاز کو فرانس کے ساحلی علاقے سینٹ نزیہہ میں تیار کرایا۔  جھنڈا تبدیلی کی روایتی تقریب کے بعد رائل کیریبیئن نے دنیا کے سب سے بڑے کروز شپ کو باضابطہ طور پر اپنے فلیٹ میں شامل کر لیا ہے۔

ایک ہزار 188 فٹ لمبے بحری جہاز کا وزن تقریباً 2 لاکھ 37 ہزار ٹن ہے، اس میں 2ہزار867 کمرے، اور 6 ہزار988 مہمانوں کی گنجائش ہے،  جن کی خدمت کیلئے 2 ہزار 300 افراد پر مشتمل بین الاقوامی کریو تعینات ہوگا۔ ونڈر آف دی سیز اپنے پہلے سفر کا آغاز 4 مارچ کو فلوریڈا سے کرے گاجبکہ گرمیوں میں اسپین اور اٹلی میں سیاحوں کو سمندر میں پرتعیش زندگی کا لطف فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں