پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کی جوان بہن قتل

29 Jan, 2022 | 03:58 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)بھائی کی غلطی کی سزا بہن کو دے دی ، حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے لڑکے کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سےلڑکے کی بہن 22 سالہ کرن جاں بحق ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پسند کی شادی پر لڑکے کی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ملزموں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آنے والی 22 سالہ کرن زندگی کی بازی ہار گئی۔خاندانی ذرائع کا کہناتھا کہ مقتولہ کرن کے بھائی نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی۔ملزمان کو خبر ملی کہ ان کی بہن پسند کی شادی کر کے واپس آ گئی ہے۔ملزمان نےگھر پر  اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر 22 سالہ کرن شدید زخمی ہو گئی تھی۔زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

مزیدخبریں