ملک سلطان اعوان: کراچی کے ایک رہائشی نے موٹر سائیکل سواروں کو سندھ پولیس کی قائم کردہ چوکی کے بارے میں خبردار کرنے کیلئے گوگل میپس پر ایک علاقے کی نشاندہی کر دی۔
ایک طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی بحالی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ لوگ قانون کے نفاذ سے بچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ کراچی کے ایک شہری نےکے موٹر سائیکل سواروں کو پولیس کے چالان سے بچنے کیلئے ان کی 'مدد' کچھ اس انداز میں کی کہ اس نے گوگل میپس پر ایک علاقے کو " پن" کیا اور ان الفاظ کے ساتھ نشان دہی کی کہ "محتاط رہیں، یہاں پولیس ہے"۔
واضح رہے کہ جن موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ نہ پہنے ہوں یا لائسنس اور رجسٹریشن نہ ہو انہیں پولیس کی جانب سے بھاری چالان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔