لاہور بورڈ کے میٹرک کے خصوصی امتحانات کے نتائج کا اعلان

29 Jan, 2022 | 11:45 AM

سٹی فورٹی ٹو: لاہور بورڈ نے میٹرک کے خصوصی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

  لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ ربزلٹ کے مطابق کامیابی کا تناسب 83 فیصد سے زیادہ رہا امتحانات کے 7 ہزار 6 سو 51 امیدواروں نے اپلائی کیا  جبکہ امتحانات میں 6 ہزار 9 سو 63 امیدواروں  نے شرکت کی ۔امتحانات میں 5 ہزار 7 سو 96 نے کامیابی حاصل کی ۔

امتحانات کے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے جبکہ  رزلٹ بذریعہ ایس ایم ایس80029 ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں