فصیح اللہ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے اہم ترین دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ، اوروہ شہرمیں آج مصروف دن گزاریں گے۔
رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل سیال شریف سرگودھا کے جلسے کے حوالے سے وسطی پنجاب کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور سے سرگودھا جلسے کے لیے قافلے کی صورت میں روانہ ہونگے۔
لاہور میں اپنے قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو ہونے والے پی ڈی ایم لانگ مارچ کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کریں گے