لاہور شہر آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

29 Jan, 2022 | 11:26 AM

 سٹی فورٹی ٹو : لاہور شہر کی فضاء آلودہ قرار ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 272 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا۔

 رپورٹ کے مطابق یو ایس قونصلیٹ 419، فتح گڑھ 413،کوٹ لکھپت 405،ایچیسن کالج مال روڈ،انارکلی اور ماڈل ٹاون میں یہ شرح 333 ریکارڈ کی گئی،فدا حسین ہاؤس 285،ڈی ایچ اے سیکٹر ٹو میں 275 اور پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 273 فضائی آلودگی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

دوسری طرف  تیز دھوپ نکلنے پر موسم خوشگوار ہوگیا اور شہری موسم کو انجوائے کرتے نظر آئے ۔

 محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس112،کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا، میں 191،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور 168 بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا ہے

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع  صاف رہنے  کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ۔شہر موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہوگا۔شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

مزیدخبریں