پریانکا چوپڑا کو اپنے لباس کے باعث شرمندگی کا سامنا

29 Jan, 2021 | 09:35 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کینز ریڈ کارپٹ پر جانے سے قبل اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے لباس کی زپ ٹوٹ گئی۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کینز فلم فیسٹول میں شرکت کے موقع پر اس وقت ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے لباس کی زپ ٹوٹ گئی اور کچھ ہی دیر بعد انہیں ریڈ کارپٹ کے لیے جانا تھا جس نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا۔پریانکا نے انسٹاگرام پر پورے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کینز فلم فیسٹول میں شرکت کے موقع پر باہر سے تو میں بہت خوش اور زبردست لگ رہی تھی تاہم اندر سے حواس باختہ تھی کیوں کہ ریڈ کارپٹ پر انٹری سے کچھ دیر قبل ان کے خوبصورت لباس کی زپ بند کرنے کے دوران ٹوٹ گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ انہیں 5 منٹ بعد ریڈ کارپٹ کے لیے جانا تھا اور وہ اس ساری صورتحال میں انتہائی پریشان تھیں تاہم ان کی ٹیم نے مسئلے کا زبردست حل نکالا اور گاڑی میں ہی ان کے لباس کی سلائی کردی گئی۔ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ اس طرح کے بے شمار واقعات شوٹنگ کے دوران رونما ہوچکے ہیں تاہم مداح مزید آف اسکرین واقعات جاننے کے لیے سوانح حیات unfinished کا انتظار کریں۔

مزیدخبریں