سٹی 42: معروف ٹی وی اداکارہ اُشنا شاہ جانوروں سے کافی پیار کرتی ہیں اور ان کے تحفظ کےلیے کافی سرگرم بھی رہتی ہیں
اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی پالتو کتیا کی تصویر پوسٹ کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کی ٹوائے پوڈل نسل کی کتیا آڈری اب نہیں رہی۔اداکارہ نے پوسٹ میں آڈری کی پیدائش اور وفات کا سن بھی لکھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہےکہ اس کی عمر 5 سال تھی، انہوں نے اس کی موت کی وجہ تو نہیں بتائی تاہم ان کے الفاظ سے لگتا ہے کہ وہ کسی بیماری میں مبتلا تھی۔
انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں مدد کرنے کی کوشش کی ۔اشنا شاہ نے آڈری کی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور پھر آخر میں اس کے بستر کی خالی تصویر اور پھر اس کی قبر کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی ہیں۔