ایف آئی اے کا جعلی لائسنس کیس تحقیقات میں اہم پیش رفت

29 Jan, 2021 | 09:16 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: ایف آئی اے کا جعلی لائنسنس کیس تحقیقات میں اہم پیش رفت، جعلی لائنسنس کے حامل چالیس پائلٹ آٹھ گورنمنٹ آفیسر اور ایک سہولت کار کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

        ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی لائسنس کیس میں مقدمات میں نامزد ایک پائلٹ اور سول ایوی ایشن لائنسنس برانچ کے پانچ افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمات ڈپٹی ڈاریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل رؤف شیخ نے درج کیے، گرفتار ملزمان میں ایڈیشنل ڈاریکٹر لائسنس برانچ سول ایوی ایشن خالد محمود بھی شامل ہیں۔

سینئیر جوائینٹ ڈاریکٹر سی اے اے فیصل منصور، جوائنٹ ڈاریکٹر آصف الحق کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ایڈیشنل ڈاریکٹر محمود حسین، سپرنڈنٹنٹ عبدل رئیس اور پائلٹ عمر ثقلین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ جعلی پائلٹ لائسنس کیس میں ابتدائی طور پر تین الگ الگ مقدمات درج کئیے گئیے ہیں ۔ لائسنس برانچ کے ریکارڈ اور پائلٹ کے ریکارڈ کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں