سونا مہنگا ہوگیا

29 Jan, 2021 | 07:49 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا 500روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے،صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 500روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 13ہزار 400روپے رہی ۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 3ہزار 950روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 99ہزار225روپے کا رہا ۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1360روپے رہی۔
سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازارون اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگی ہیں قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروِں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں ۔متوسط طبقہ میں شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے

مزیدخبریں