ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے کینسر میں مبتلاپاکستانی بچے کی بڑی خواہش پوری کردی

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے کینسر میں مبتلاپاکستانی بچے کی بڑی خواہش پوری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے دورے پر آئی مہمان جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم نے بلڈکینسرمیں مبتلا 16 سالہ عمار رفیع کی خواہش پوری کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق خون کے سرطان میں مبتلا عمار رفیع نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے اور کھلاڑیوں سے ملنے کی خواہش کااظہار کیاتھا،جس کی خواہش کو پورا کردیاگیا،اس موقع پر عمار رفیع کو جنوبی افریقا کے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر نے جنوبی افریقا کی ٹیم کی دستخط شدہ ٹی شرٹ تحفے میں دی، ٹی شرٹ حاصل کرکے عمار کی خوشی دیدنی تھی۔

عمار کی خواہش میک آ ویش فاؤنڈیشن کی جانب پوری کرنے میں مدد کی گئی،سابق کرکٹر اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سلیم یوسف ،پی سی بی کے کرنل آصف محمود، کرنل صفدر سعید،کمیٹیٹر رمیز راجہ اور زینب عباس بھی موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer