ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں کی کینٹینز پر اضافی ریٹس، ناقص اشیا کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم

جیلوں کی کینٹینز پر اضافی ریٹس، ناقص اشیا کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: قیدیوں کے لئے جیلوں میں موجود کینٹینز پر اضافی ریٹس اور ناقص وغیرمعیاری اشیا کی فروخت روکنے کے لئے 2 ڈی آئی جیز اور ایک اے آئی جی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی تمام جیلوں کا دورہ کرکے رپورٹس ائی جی جیل کوبھجوائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق  جیلوں کی کینٹینز پراضافی ریٹس اورناقص اشیا کی فروخت روکنے کے لئے صوبائی وزیرجیل کےحکم پر آئی جی جیل نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، وزیر جیل کے حکم پراعلی افسران پرمشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی ائی جی نویدروف ڈی آئی جی کامران انجم اور اے ائی قدیرعالم کمیٹی کاحصہ ہوں گے، تینوں افسران پنجاب بھر کی جیلوں کی کینٹیںز انسپکشن اور اڈت کریں گے، جیلوں میں قیدیوں کی شکایات دورکرنے کے لئے ریٹس کواشیا کے معیارکوچیک کریں گے۔

تینوں افسران رپورٹس تیار کرکے آئی جی جیل کو پیش کریں گے، رپورٹس کو مد نظررکھتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ اور کنٹریکٹرز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer