زاہد چوہدری: کورونا وائرس کے حملے جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 5 اموات اور 342 نئے مریضوں کی تصدیق۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں بدستور اضافہ ہورہا ہے، لاہور میں مہلک وائرس مزید 5 زندگیاں نگل گیا اور کورونا کے 342 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران متاثرہ لاہوریوں کی مجموعی تعداد 78921 اور اموات 1866 ہوگئی ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے599 نئے کیسز اور 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 156،404ہوگئی ہے اور 4681 اموات اب تک رپورٹ ہوچکی ہیں۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ 141785 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔