لیگی ایم پی اے لٹ گئیں

29 Jan, 2021 | 05:59 PM

Malik Sultan Awan

(عابد چوہدری) لیگی ایم پی اے رابعہ احمد بٹ کے گھرکا گھریلو ملازمہ صفایا کر گئیں، سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان پولیس گرفت میں نہ آ سکیں۔

لیگی ایم پی اے رابعہ احمد بٹ کے گھر دو گھریلو ملازمہ نے پانچ لاکھ مالیت کے زیورات،چھ لاکھ نقدی چرائی اور فرار ہو گئیں،ایم پی اے رابعہ بٹ کے مطابق دو روز قبل ہی گھریلو ملازماوں کو کام کاج کے لئے رکھا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے روایتی کاروائی کرتے ہوئے واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا مگر سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان کے ہتھے نہیں آ سکیں۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں گھریلو ملازمہ کو کیش اور زیورات چرا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی میں چور خاتون کا چہرہ بھی واضح نظر آ رہا ہے ۔

مزیدخبریں