ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹورنے والے پکڑ میں آگئے

سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹورنے والے پکڑ میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: اینٹی کرپشن کے نام پر خود ساختہ تنظیمیں بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی اینٹی کرپشن فورس بنا کر سادہ لوح افراد کو ممبر شپ کا جھانسہ دے کر دیہاڑیاں لگانے والی فورس کے چیئرمین علی رضا اور محمد بلال رانا کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے جعلی اینٹی کرپشن فورس کے عہدیداروں کو گرفتار کرلیا ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علی رضا اور محمد بلال رانا نے اینٹی کرپشن کے جعلی دفاتر بنا کر جعلی تعارفی کارڈز چھپوا رکھے تھے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزمان اینٹی کرپشن فورس بنا کر لوگوں سے ممبر شپ کے عوض بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔ اینٹی کرپشن کو مختلف ذرائع سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ عوام خود ساختہ اداروں اور ان کے جعلی نمائندوں سے ہوشیار رہیں، عوام ایسے جعلسازوں سے متعلق اینٹی کرپشن کو آگاہ کریں ہم فی الفور کارروائی کریں گے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ان جعلساز تنظیموں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کررہی ہے، اینٹی کرپشن کا نام استعمال کرنے والی تمام این جی اوز کے خلاف مرحلہ وار قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔