(عمراسلم) مسلم لیگ لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ٹویٹ، لکھا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔اس نے سچ کہا تھا کہ وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے۔لیکن بندہ ایماندار ہے۔
کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 29, 2021
اس نے سچ ہی کہا تھا کہ " وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے "
لیکن بندہ ایماندار ہے ! pic.twitter.com/wIwn23o7Ox