ایک ماہ میں دوسری بار ہنڈا موٹرسائیکل کی قیمت میں اضافہ

29 Jan, 2021 | 04:11 PM

Arslan Sheikh
Read more!

شہزاد خان ابدالی: عوامی سواری بھی جیب پہ بھاری، اٹلس ہونڈا نے اپنے تمام برانڈز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 82 ہزار اور ون ٹو فائیو کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی۔

مہنگائی کی سونامی میں اس بار عوامی سواری موٹرسائیکل کی باری، اٹلس ہونڈا نے اپنے تمام برانڈز کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کر دیا ہے۔ سی ڈی 70 کی قیمت 2400 روپے اضافے سے 81 ہزار 9 سو ہوگئی۔ سی ڈی ڈریم 87 ہزار 9 سو روپے کی ملے گی۔ 

نوجوانوں کی پسندیدہ ہونڈا 125 کی قیمت تین ہزار اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے تک پہنچا دی گئی۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کمپنیوں نے جب چاہا قیمت بڑھالی۔صارفین کے کوئی حقوق نہیں؟ ان کمپنیوں کو لگام کون ڈالے گا۔

ہونڈا کے دیگر برانڈز میں ایک سو سی سی پرائیڈر کی قیمت 3 ہزار اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 ہو گئی۔ ہونڈا 125 سیلف سٹارٹ کی قیمت 3400 روپے بڑھ کے ایک لاکھ 62 ہزار 900 ہو گئی۔ ہونڈا 125 سپورٹس ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 900 تک پہنچا دی گئی جبکہ 150 سی سی ماڈل کی قیمت ڈھائی لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔  

یاد رہے اس سے قبل عوامی سواری موٹرسایئکل کی قیمتوں میں 1500 سے 2 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا، لاہوریوں میں مقبول عام ہنڈا سیونٹی سی سی 1500 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا ون ٹو فایئو 2 ہزار روپے مزید مہنگا ہوکر 1 لاکھ 31 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔ 

مزیدخبریں