ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جانوروں،پرندوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

جانوروں،پرندوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: محکمہ جنگلی حیات نے جانوروں اور پرندوں کا ڈیٹا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے گرین پاکستان پروجیکٹ کے تحت مائیکرو چیپنگ شروع کر دی ہے ،پہلے مرحلہ میں لاہور چڑیا گھر، لاہور زوسفاری، لاہور جلو کے جانوروں اور پرندوں کی ماییکرو چیپنگ کی گئی مائیکرو چیپنگ کیا ہے۔

مائیکرو چیپنگ ایک نمبر ہوتا اور یہ بنیادی طور پر پرندوں اور جانوروں کی نمبرنگ کا عمل ہے،انجیکشن کی مدد سے مائیکرو چیپنگ سیریل نمبر جانوروں کی کھال میں لگایا جاتا ہے ،مائیکرو چیپنگ گرین پاکستان پروجیکٹ ہے جس کا مقصد جنگلی حیات کی زندگی متعلق ڈیٹا ریکارڈ جمع کرکے مستقبل میں انکے متعلق مختلف معلومات رکھی جا سکتی ہیں ،جنگلی حیات کی سکینگ سے انکا ریکارڈ محفوظ بنایا جا سکے گا اس پروجیکٹ کے تحت جانوروں اور پرندوں کی زندگی بیماری علاج معالجہ اور افزائش کو مانیٹرکیا جا سکے گا۔

لاہور چڑیا گھر کی ڈاکٹر مدیحہ کے مطابق پہلے مرحلہ میں لاہور کے تینوں پارک کے پرندوں اور جانوروں کو مائیکرو چیپ لگا دی گئیں ہیں اور اس سے قبل یہ فارمولا پرائیویٹ بریڈنگ فارم میں بھی ازمایا جا چکا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer