قیصر کھوکھر: نئے بلدیاتی اداروں کیلئے دس ہزار مزید آسامیوں کی منظوری دے دی گئی، بلدیاتی اداروں میں بیاسی ہزار کی جگہ اب بانوے ہزار آسامیاں بنا دی گئی ہیں۔
محکمہ خزانہ نے بلدیاتی اداروں میں دس ہزار مزید آسامیوں کی منظوری دے دی ہے، یہ آسامیاں نئی بننے والے بلدیاتی اداروں کے کئے دی گئی ہیں، نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کی تعداد 455 ہوگئی ہے، جن میں بیاسی ہزار کی جگہ اب بانوے ہزار آسامیاں رکھی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے پنجاب بھر کے ورک چارج ملازمین کو مستقل کر دیا ہے۔ ورک چارج ملازمین کو ورک مین میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ محکمہ آبپاشی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ورک چارج ملازمین بڑے پیمانے پر مستقل کر دیئے گئے۔ ورک چارج ملازمین کو سال میں ایک تنخواہ بطور پینشن ملے گی۔ ان ملازین کو ریگولر ملازمین کی تمام مراعات ملیں گی۔ محکمہ ریگولیشن نے پالیسی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔