آن لائن نہیں، روایتی طریقے سے امتحان لینے کا فیصلہ

29 Jan, 2021 | 01:27 PM

Arslan Sheikh

عمران یونس: آن لائن امتحانات صرف ریگولر طلبا کیلئے، ایسوسی ایٹ ڈگری کے پرائیویٹ طلبا کے امتحانات روایتی طریقے سے ہونگے، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات میں 3 لاکھ پرائیویٹ امیدواروں کیلئے وبائی حکمت عملی طے کرلی، ایک امتحانی سینٹر میں 190 کی بجائے 130 طلبہ بیٹھیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ریگولر امیدواروں کے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات آن لائن لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب چار فروری سے ہونے والے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات میں پرائیویٹ امیدواروں کیلئے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے وبائی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات کا آغاز چار فروری سے ہوگا جبکہ مجموعی طور پر تین لاکھ سے زائد پرائیویٹ طلباء امتحانات میں شرکت کریں گے۔

انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کے تحت سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ امتحانی سنٹرز کی تعداد 300 سے بڑھا کر 400 کر دی گئی ہے جبکہ ایک سینٹر میں 190 کی بجائے 130 طلبہ بیٹھے گے۔ انتظامیہ کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی کے امتحانات بھی مارچ میں منعقد ہونگے۔ امتحانات کورونا ایس او پیز کے تحت ہونگے۔ 

مزیدخبریں