ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول قیمتوں میں ہوش اڑانے والا اضافہ،تجویز آگئی

پٹرول قیمتوں میں ہوش اڑانے والا اضافہ،تجویز آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حکومت نے عوام پر ایک اور ’’ پٹرول بم‘‘گرانے کا پروگرام بنالیا ،یکم فروری سے اتنا پٹرولیم مصنوعات میں اتنا اضافہ کردیا جائے گا کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا)  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی جس میں پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے  اور  فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرکے مجوزہ اضافے کو بہت کم سطح پر بھی لاسکتی ہے یا  لیوی میں معمولی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقراربھی رکھ سکتی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ حکومت نے 15 ،15 روز  بعد دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے تحت یکم جنوری سے  پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer