نامور اداکارہ نے اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ شادی کر لی

29 Jan, 2021 | 12:01 AM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: ہالی وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے اپنے با ڈی گا رڈ سے چھٹی شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق معرو ف ادا کارہ گذشتہ ماہ کے آخر میں اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔تا ہم اب اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔53 سالہ پا میلا کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے اب ان کا سفر مکمل ہوگیاہے۔خیال رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی یہ چھٹی شادی ہے اس سے قبل انہوں نے گذشتہ سال جنوری میں مشہور فلم سیریز بیٹ مین کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم اس کے 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی جب کہ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں