محمد حفیظ کا لمز یونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ

29 Jan, 2020 | 11:21 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔

پروفیسر کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز یونیورسٹی میں قائم آئی سی سی سے منظور شدہ باؤلنگ ایکشن لیب میں ہوا۔ لیب میں خود کنڈکٹرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا۔ طریقہ کار کے مطابق محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ دو ہفتے کے میں آجائے گی۔

واضح رہے گذشتہ برس انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچ کے دوران محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان کے بین الاقوامی سطح پر باؤلنگ کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

مزیدخبریں