(ملک اشرف)ضلعی عدالتوں میں ججز کے تبادلوں کے لئے فہرستیں تیار کر لی گئی، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ چودہ کے بھرتی ہونیوالے آفس کوارڈینٹرز کی تعیناتی کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد ضلعی عدالتوں میں ججز کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا،عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات جوڈیشل افسروں کے تبادلوں کے لئے فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے منظوری کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے دس آفس کوارڈینٹرز اور گریڈ سولہ میں سینئر کوارڈیٹیرز پر ترقی پانے والے دوافسروں کی تعیناتی کردی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد کلاس فور کے بھرتی ہونے والے ملازمین کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔