پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی طرح اس بار بھی شہریوں کو کا ترانہ پسند نہ آیا

29 Jan, 2020 | 07:32 PM

Shazia Bashir

وسیم احمد: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی طرح اس بار بھی شہریوں نے پی ایس ایل کا ترانہ پسند نہ کیا، شہری پی سی بی سے گلوکار علی ظفر  کی آواز میں پی ایس ایل کا ترانہ دوبارہ تیار کروانے کے لئے ٹوئٹر پر سرگرم ہیں۔

ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علی ظفر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،، "تیار ہیں" نامی گانے پر شائقین کرکٹ نے "تیار نہیں ہیں" کے ٹوئٹس کے انبار لگا دئیے۔ علی ظفر اپنا نام ٹرینڈنگ پر دیکھ کر حیران ہو گئے۔ انہون نے ٹوئٹر پر کہا کہ ٹوئٹ پر جوابات سے معلوم ہوا ہے کہ شائقین کو نیا گانا پسند نہیں آیا۔

گلوکار علی ظفر نے ٹویٹر پیغام میں فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ گلوکار علی ظفر نے کہا کہ مجھ سے بہت سے لوگ پی ایس ایل ترانے کے بارے میں سوال پوچھ رہے ہیں۔

 میں پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا مؤقف جلد ہی عوام کے سامنے رکھوں گا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے شروع والےسیزن میں گائے گئے ترانے عوام میں تاحال خاصے مقبول ہیں۔

مزیدخبریں