ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار

29 Jan, 2020 | 07:21 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے پی سی ہوٹل میں سیمینار، ماہرین کا پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ پر تشویش کا اظہار، کہتے ہیں اگر کینسر کی بروقت تشخیص کر لی جائے تو چار میں سے تین جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

پاکستان سوسائٹی آف آنکالوجی اور جوبلی انشورنس کے تعاون سے ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے پی سی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آنکالوجی میوہسپتال پروفیسرعباس کھوکھر، ڈاکٹر فرحانہ، سید رضوان عزیز اور دیگر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی، گٹکے کا استعمال کینسر کی اہم وجوہات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا لوگ ایسی بری عادات سے چھٹکارا پا کر بیماری کی شرح میں کمی لاسکتے ہیں۔

اس موقع پر ہیڈ آف انکالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسرعباس کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر کینسر کی بروقت تشخیص کرلی جائے تو کینسر سے ہونے والی چار میں سے تین اموات کو روکا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ دیگر بیماریوں کی طرح کینسر پر مزید آگاہی کی ضرورت ہے۔ خواتین چھاتی کے سرطان کے حوالے سے اپنا خود معائنہ ضرور کریں۔

مزیدخبریں