سانحہ یوحنا آباد، ملزمان کو کلین چٹ مل گئی

29 Jan, 2020 | 06:51 PM

Arslan Sheikh

( شاہین عتیق ) یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کا کیس، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چالیس ملزمان کو مقتولین کے ورثا کے معاف کرنے پر بری کردیا، کیس کے دو ملزمان جیل میں انتقال کر گئے تھے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ نشتر کالونی پولیس نے یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں ملوث بیالیس ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا۔ چالان 2015 سے اب تک قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے التوا میں چل رہا تھا، عدالت میں دونوں مقتولین نعیم اور بابر کی والدہ اور بھائیوں نے پیش ہو کر بیان قلمبند کرایا کہ وہ اللہ کے نام پر ملزمان کو معاف کرتے ہیں، اگر عدالت ان کو معاف کردے تو ان کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

عدالت نے مقتولین کے ورثا کے بیان کے بعد کیس کے چالیس ملزمان کو بری کردیا جبکہ دو ملزمان شمعون اور اندراس جیل میں انتقال کر گئے تھے۔

مزیدخبریں