پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئےمزید 4کھلاڑی طلب

29 Jan, 2020 | 05:28 PM

M .SAJID .KHAN

(حافظ شہباز)بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تربیتی کیمپ شروع ہے، قومی سلیکشن کمیٹی نےچار کرکٹرزکوکیمپ میں طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی ٹیم کی تشکیل سے قبل تین روزہ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا، چار کرکٹرزکوکیمپ میں طلب کر لیا گیا،اس حوالے سے  سلیکشن کمیٹی نے محمدحسنین، ذیشان ملک، اشفاق احمداورفیضان ریاض کو بھی کیمپ میں مدعو  کیا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کامیابی کےبعدقومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کیخلاف متوازن ٹیم کی تشکیل کیلئے قومی ٹیم کا تین روزہ میچ کروانے کا فیصلہ کرلیا، میچ جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،بابراعظم،شاہین آفریدی اورمحمدرضوان رپورٹ کردی۔



مزیدخبریں