شوہر کو بوسہ دینے کی تصویر، ثروت گیلانی کا ناقدین کو کرارا جواب

29 Jan, 2020 | 04:25 PM

وقار نیازی

(سٹی42) پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی ناقدین پر برس پڑیں۔ 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کچھ عرصہ قبل اپنے خاوند کو بوسہ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جسے صارفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس تنقید کے بعد ثروت گیلانی نے ناقدین کو انسٹاگرام پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  دنیا میں موجود تمام تفرت کرنے والوں کے نام میر ا یہ پیغام ہے، اگر آپ مجھ سے اتنی ہی زیادہ نفرت کرتے ہیں تو مجھے فالو کرنا بند کردیں، آپ مجھے پریشان نہیں کر سکتے کیونکہ میں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط اعصاب کی مالک ہوں ۔

انھوں نے ناقدین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دوسرے لوگوں کی کامیابیوں پر حسد کرنا چھوڑ دیں ، ان کی زندگی میں جو محبت اور خوشیاں ہیں وہ اس لیے ہیں کیونکہ انہوں نے اس کیلئے خون پسینہ بہایا ہے ،آپ کا نظریہ میرے لیے بالکل بھی اہمیت نہیں رکھتا ، آپ مجھے نیچے نہیں گرا سکتے ، یہاں تک کہ اپنی سوچ میں بھی نہیں ،مشہور شخصیات کچھ کہتے نہیں ہیں تو اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو سب کہنے کا حق ہے ،اب وہ وقت آگیا ہے کہ چُپ کرایا جائے۔

مزیدخبریں