قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے مقامی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ مالی وسائل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔اس اجلاس میں محکمہ خزانہ کے سپیشل سیکرٹری سمیت دیگر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران نے شرکت کی ہے۔
اجلاس میں محکمہ بلدیات کے تحت قائم ہونیوالی مقامی حکومتوں کو پی ایف سی ایوارڈ کے تحت زیادہ سے زیادہ بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی اداروں کو مالی خود مختاری حاصل ہوگی اور تمام وسائل بلدیاتی ادارے خودخرچ کریں گے۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھاکہ تمام بلدیاتی اداروں کو طے شدہ فارمولے کے تحت پی ایف سی ایوارڈ میں سے حصہ دیا جائے گا ۔