(عرفان ملک) چوہنگ میں ظلم کی انتہا ہوگئی، نامعلوم افراد نے 19 سالہ نوجوان کو زندہ جلادیا۔
چوہنگ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 19 سالہ نوجوان کو زندہ جلا ڈالا، پولیس نے نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان گزشتہ رات گھر سے نکلا تو کسی نے اسے آگ لگا دی، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا، نوجوان اعظم چوہنگ میں فیکٹری ملازم تھا۔